Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بار کونسل نے ریٹائرڈ ججز کو ماتحت عدالتوں میں وکالت کرنے سے روک دیا

ریٹائرڈ ججز ماتحت عدالتوں میں بطور وکیل پیش نہیں ہو سکتے، کےپی بار کونسل
شائع 23 جون 2023 03:45pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور: خیبر پخونخوا کی بار کونسل نے ریٹائرڈ ججز کو ماتحت عدالتوں میں وکالت کرنے سے روک دیا۔

کےپی بار کونسل کی جنرل باڈی میں منظوری کے بعد خیبرپختونخوا بار کونسل نے صوبے کے تمام بار ایسوسی ایشنز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ کئی ریٹائرڈ ججز ماتحت عدالتوں میں وکالت کر رہے ہیں حالانکہ ریٹائرڈ ججز ماتحت عدالتوں میں بطور وکیل پیش نہیں ہو سکتے۔

بار کونسل کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کا ماتحت عدالتوں میں وکالت بار کونسل رولز 2010 کے رول 56 کی خلاف ورزی ہے اس لئے انہیں ماتحت عدالتوں میں وکالت سے روکا جائے۔

KPK

peshawar

Lawyers

retired judges