Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹائٹن آبدوز میں استعمال گیم کنٹرولر اپنی ساکھ کھو بیٹھا

روایتی کنٹرول سسٹم کے بجائے تجرباتی آبدوز نے گیمنگ کنٹرولر استعمال کیا
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 05:32pm
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

ٓٹائٹن آبدوز ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھائے جانے کے سفر پر 5 افراد سے فی کس ڈھائی لاکھ ڈالرز وصول کرتی تھی لیکن اسٹیئرنگ میکانزم کے لیے یہ ایک بہت ہی غیر معمولی انتخاب تھا کہ اسے ایک لوگیٹیک گیمنگ کنٹرولر نے کنٹرول کیا تھا۔

روایتی کنٹرول سسٹم کے بجائے تجرباتی آبدوز نے ایک گیمنگ کنٹرولر استعمال کیا جس کی قیمت صرف $ 29.99 ہے۔ آبدوز کو نیویگیٹ کرنے کے لئے 2010 سے لوگیٹیک F710 وائرلیس پی سی گیم کنٹرولر کا استعمال کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا جارہا ہے کہ اس گھریلو آبدوز پر دروازوں کے بجائے بولٹڈ پینلز نصب کیے گئے تھے، مدرشپ کیلئے کوئی سیفٹی کیبل تھی نہ ہی کوئی ٹریکنگ سسٹم موجود تھا۔ پانی میں ڈوبنے کے ایک منٹ 15 سیکنڈز بعد اس کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

گیم کنٹرولرز کا ڈرونز، آر او وی ز اور بعض اوقات جہازوں کو چلانے کے لیے استعمال ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن صارفین نے آبدوز کو اسٹیئرنگ کرنے میں اس کے کردار کے بارے میں تنقیدی تبصرے کیے ہیں۔

دوسری جانب ایمیزون نے ایسے تبصروں کو ڈیلیٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایمیزون نے ایسے تبصروں کو حذف کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ وہ کمیونٹی گائیڈ لائنز پرپورا نہیں اترتے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت نہیں ہے جس سے ہمیں ڈرنا چاہئے بلکہ یہ ہماری حماقت ہے۔

Titanic

Submarine

Titan Sub

Logitech F710 game