Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں سزا میں کمی کی مدت بڑھا کر 3 ماہ کر دی گئی
شائع 23 جون 2023 01:44pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں سزا میں کمی کی مدت 2 ماہ سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی گئی، سزا میں کمی کا اطلاق سال میں 2 بار ہوسکے گا۔ آٹھ جیلوں کی انتظار گاہوں میں سہولیات بہتر بنانے کے پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جیلوں میں پی سی اوز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا جبکہ قیدیوں کے لئے ویڈیو کال اور انٹرنیشنل کال کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی۔ جیل اسپتالوں کا انتظام محکمہ صحت کے سپرد کر دیا گیا۔

بیرکس میں کیبل کے ساتھ ایل ای ڈی ٹی وی کی سہولت مہیا کر دی گئی۔ اجلاس میں قیدی کو پیرول پر رہا کرنے کا اختیار سپرنٹنڈنٹ جیل کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

prisoners

punjab care taker govt

information technology