Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے پہلی مرتبہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد بتا دی

تمام پاکستانیوں کے اہلخانہ سے رابطہ ہوچکا ہے، وفاقی وزیر داخلہ
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 04:29pm
یونان کشتی حادثے کے بعد لاپتہ پاکستانیوں میں سے کچھ کی تصاویر
یونان کشتی حادثے کے بعد لاپتہ پاکستانیوں میں سے کچھ کی تصاویر

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثےمیں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے، شناخت کے بعد لاشیں پاکستان لائی جائیں گی۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کشتی حادثے سے متاثرہ تمام فیملیز کے ساتھ رابطہ ہوچکا ہے، شناخت کے بعد لاشیں پاکستان لائی جائیں گی۔

راناثنا اللہ نے کہا کہ 281 خاندانوں سے حکومت کا رابطہ ہوچکا ہے، وزیراعظم نے تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا مقصد خاندانوں کی معاونت کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مکروہ دھندےمیں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی، انسانی اسمگلنگ سے متعلق 5 سال کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، انسانی اسمگلز کےخلاف گھیراتنگ کیا جارہا ہے۔

وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ حکومت نے اینٹی ہیومن اسمگلنگ اور ٹریفکنگ ایکٹ میں ترمیم کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یونان کشتی حادثہ کیس، ایف آئی اے نارتھ ریجن کا انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے اور اب تک 27 سمگلرز گرفتار جبکہ 70 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

اسلام آباد زون میں 4، لاہور زون میں 23 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ یونان کشتی حادثہ میں ملوث انسانی اسمگلروں کیخلاف 70 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمات ایف آئی اے اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور زون میں درج کئے گئے ہیں، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 6، گجرات نے 20 مقدمات درج کیے ہیں۔

گوجرانوالا سرکل نے 34، اسلام آباد زون نے 4 ، فیصل آباد زون نے 6 مقدمات درج کیے اور اب تک 178 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کرلئے گئے۔ سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کیلئے حاصل کئے گئے۔

FIA

Greece Boat Disaster