Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹائٹن کی تباہی: امریکی بحریہ نے زیرآب دھماکہ سن لیا تھا

دھماکے کے باوجود حتمی شواہد نہ ہونے پر سرچ آپریشن جاری رکھا گیا تھا
شائع 23 جون 2023 11:07am
اوشن گیٹ ایکسپڈیشنز کی جاری کردہ تصویرمیں ٹائٹن غوطہ خوری کے اشارے کی منتظر : اے ایف پی
اوشن گیٹ ایکسپڈیشنز کی جاری کردہ تصویرمیں ٹائٹن غوطہ خوری کے اشارے کی منتظر : اے ایف پی

امریکی بحریہ نے ممکنہ طور پر ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی سب میرین ’ٹائٹن‘ کے تباہ ہونے کی آواز اسی وقت سُن لی تھی۔

بحریہ کے ایک انتہائی خفیہ ایکوسٹک ڈیٹیکشن سسٹم نے شمالی بحر اوقیانوس میں آواز پکڑی جو ممکنہ طور پر ٹائٹن سبمرسیبل کا مہلک حادثہ تھا۔ سب میرین میں سوال 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت پانچوں افراد کی موت کا اعلان گزشتہ رات کردیا گیا ۔

امریکی بحریہ کے سینئر اہلکارکا کہنا ہے کہ انہوں نے آبدوز کے تباہ ہونے کا اس کی گمشگی کے فوراً بعد پتا چلا لیا تھا۔

سینئیر فوجی عہدیدار کے مطابق اتوار کے روزٹائٹن سبمرسیبل کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر بحریہ نے صوتی اعداد و شمار کے تجزیہ کے بعد طے کیا کہ یہ آواز اس آبدوز کی تباہی کی تھی مواصلاتی رابطے منقطع ہو گئے تھے۔

بحریہ کے سینئرعہدیدار نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ تمام معلومات امریکی کوسٹ گارڈ کے ساتھ شیئرکی گئی تھیں جنہوں نے آبدوز کی تلاش جاری رکھی کیونکہ بحریہ کی جانب سے ان شواہد کو حتمی نہیں سمجھا گیا تھا۔

امریکی جریدے کو انٹرویو میں سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ آبدوزکو ڈھونڈنے میں اعلیٰ خفیہ صوتی سراغ رساں نظام کا استعمال کیا، رابطہ منقطع ہونے کے بعد زیرآب دھماکے سے ملتی جلتی آواز سنائی دینے کی اطلاع کوسٹ گارڈ کمانڈر کو دی تھی تاہم اس حوالے سے حتمی شواہد موجود نہیں تھے کہ آبدوز تباہ ہوچکی ہے اس لیے سرچ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ بحراوقیانوس کے گہرے پانیوں میں 111 سال قبل ڈوبنے والے تاریخی بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب ہی آبدوز کے چند حصے ملے ہیں۔

بیان مین کہا گیا ہے کہ سمندر کی گہرائیوں میں ہونے والے ’تباہ کن دھماکے‘ کے نتیجے میں آبدوز میں سوار پانچوں افراد جان سے گئے جس کے بعد آبدوز کی تلاش اور بچاؤ کا کثیر القومی آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ آپریشن اس وقت شروع ہواتھا جب آبدوز چار دن قبل شمالی بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہو گئی تھی۔

US Navy

Titanic Wreck

TITANIC SUB

Submarine Titan

Titan Sub

acoustic system