Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات کیخلاف کیس میں شاہ محمود اور اسد عمر کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا
شائع 23 جون 2023 10:13am
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے خلاف کیس کی سماعت کی، اس دوران عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی 10 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود کی گرفتاری سے روکتے ہوئے 10 جولائی تک رپورٹ بھی طلب کرلی۔

عدالتِ عالیہ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔

دونوں رہنماوں نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ضمانت خارج ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

asad umar

Shah Mehmood Qureshi

Islamabad High Court

MAY 9 RIOTS