Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کرپشن کے اصل وارث پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور تحریک انصاف ہے، امیرجماعت اسلامی

تینو ں سیاسی پارٹیوں کی سیاست کا بنیاد جھوٹ پر ہے، سراج الحق
شائع 22 جون 2023 10:58pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں کرپشن کے اصل وارث پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ہے۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا دہرا معیار ہے، پٹواری اور تھانیدار کا سیاسی کلچرعام ہے، قوم پوچھ رہی ایک کروڑ نوکریا ں کہاں ہیں، یونان میں جاں بحق ہونے والے نوجوان حکمرانوں سےسوال کررہےہیں، لیکن حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرست کہاں ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ قوم کو معاشی بدحالی کا سامنا ہے، کرپشن کے اصل وارث پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف ہے، ان تینوں سیاسی پارٹیوں کی سیاست کا بنیاد جھوٹ پر ہے، حکمران کا اگر کسی چیز پر اتفاق ہے تو وہ اپنی مراعات میں اضافہ کرنا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران مودی کے سامنے سرنڈرہو چکے ہیں، ملک کے وزیر اعظم بھیک مانگ کر قوم کو شرمندہ کر رہے ہیں، وفاقی خیبر پختونخوا کو اس کا حق دے، اور قوم لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کرے۔

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq