Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

شہباز شریف نے چھتری چھین لی یا خاتون کو عزت دی

ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 01:18am
تصویر—  پی آئی ڈی
تصویر— پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے دورے پر ہیں اس دوران ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے ساتھ ہی کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ انہوں نے چھتری چھین لی یا خاتون کوعزت دی ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی نو سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز شریف اپنی گاڑی سے اترے، تو ان کے استقبال کے لئے کچھ خواتین کھڑی تھیں۔

اس دوران تیز بارش ہورہی تھی کہ ایک خاتون نے شہباز شریف کو بارش سے محفوظ رکھنے لیے چھتری آگے کردی تاکہ وہ بارش میں نہ بھیگیں۔

وزیراعظم نے کچھ ہی لمحوں کے بعد خاتون کے ہاتھ سے چھتری لیکر اپنے ہاتھ میں تھام لی اور وہ خاتون دیکھتی ہی رہ گئیں اور شہباز شریف ریڈ کارپٹ پر آگے کی جانب بڑھ گئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے دورے پر پہنچے تو ان کا پیرس ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر، اعلیٰ فرانسیسی حکام نے استقبال کیا۔

Shehbaz Sharif

France