Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں کل طلب، متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت

سابق وزیراعظم کو کل کیلئے نوٹس بھیجا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، نیب
شائع 22 جون 2023 04:48pm

قومی احستاب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کل طلب کرلیا، سابق وزیراعظم کو متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل (بدھ) کے لیے نوٹس بھیجا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بطور سابق وزیراعظم آپ کو 108 تحائف ملے اور آپ نے 58 تحائف اپنے پاس رکھ لیے۔

نیب نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

NAB

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

tosha khana case