Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے اٹلی جانے والے مسافر کا افغان پاسپورٹ بھی جعلی نکلا

مسافر کے پاسپورٹ پر اٹلی کی اسٹیمپ بھی جعلی تھی، ایف آئی اے
شائع 22 جون 2023 04:39pm

کراچی ایئرپورٹ سے اٹلی جانے والے مسافر کا افغان پاسپورٹ اور پاسپورٹ پر اٹلی کی اسٹیمپ جعلی نکلی۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اٹلی جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسحاق بارو نامی مسافر فلائٹ ٹی کے 709 سے اٹلی جا رہا تھا، چینکنگ کے دوران مسافرکا پیش کیا جانے والا افغان پاسپورٹ جعلی نکلا، اور اس کے پاسپورٹ پر اٹلی کی اسٹیمپ بھی جعلی تھی۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مسافر کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے انسدادانسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

FIA

karachi airport

Italy