Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی وزرات خارجہ کا اسحاق ڈار اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات سے متعلق سوال کے جواب سے گریز

'مستحکم، محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکا کے بھی مفاد میں ہے'
شائع 22 جون 2023 08:50am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے مستحکم، محفوظ اور خوشحال پاکستان خطے کے ساتھ امریکا کے بھی مفاد میں ہے۔انہوں نے اسحاق ڈار اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات کے سوال پر جواب نہیں دیا۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے امریکی سفیر اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات پر سوال کیا گیا جس کا انہوں نے واضح جواب نہیں دیا۔

اس حوالے سے ان کا کہناتھا کہ اس ملاقات سے متعلق مخصوص معلومات نہیں، پاکستانی حکام کے ساتھ باقاعدگی سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ سمجھتے ہیں کہ مستحکم، محفوظ اور خوشحال پاکستان خطے ہی نہیں امریکا کے بھی مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیرِ خزانہ اسحاق ڈارنے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اسحاق ڈار نے امریکی سفیرسے آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام کیلئے کردارادا کرنے کو کہا جس پرامریکی سفیر نے وعدہ کرنے سے گریزکیا۔

Ishaq Dar

پاکستان

US State Department

Donald Bloom

vedant patel