Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرس: عمارت میں زوردار دھماکا، 16 افراد زخمی

دھماکے سے ایک عمارت کا اگلا حصہ منہدم ہوگیا
اپ ڈیٹ 21 جون 2023 11:12pm
تصویر– روئٹرز
تصویر– روئٹرز

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نیتجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج ہونے کے باعث ہوا ہے۔

پیرس پولیس کے ایک اہلکار نے کہا کہ دھماکا تاریخی ویل ڈی گریس ملٹری اسپتال کے قریب ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک عمارت کا اگلا حصہ منہدم ہوگیا ہے جبکہ متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی۔

France

PARIS