Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے میئر الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے، امیر جماعت اسلامی کامطالبہ

ملک کے مسائل کا واحد حل بروقت انتخابات ہیں، سراج الحق
شائع 21 جون 2023 08:04pm

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ملک کے مسائل کا واحد حل بروقت انتخابات ہیں۔

لوئردیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ایک سالہ دور حکومت تباہی وبربادی سے عبارت ہے، مرکز اور صوبوں میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ملک کو ایڈہاک ازم پر طور پر چلایا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مالاکنڈ کو 2 ڈویژنوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مالا کنڈ کے سی پیک روٹ کو بحال کیا جائے، اس ڈویژن کو 2033 تک ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے میئر الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے، اور اغوا ہونے والے چئیرمینز کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ عوام مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں، تمام مسائل کا واحد حل بروقت انتخابات ہیں۔

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq