Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کی 3 جولائی تک ضمانت منظور کی
شائع 21 جون 2023 05:27pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں وکیل کے قتل کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی 3 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شرفائرنگ سے جاں بحق

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے وکلاء اشتیاق احمد خان و دیگر وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف قتل کی ایف آئی آر نمبر 44/23 دفعہ 302 اور 7ATA پولیس اسٹیشن شہید جمیل کاکڑ کوئٹہ میں درج ہے۔

مزید پڑھیں: سنگین غداری کیس کے پٹیشنر وکیل کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی چئیرمین کیخلاف درج

عدالت میں درخواست گزار وکیل نے ایف آئی آر پڑھی اور سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

وکیل نے کہا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن پولیس کے گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔ استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ یہ متعلقہ فورم پر جا سکتے تھے۔

مزید پڑھیں: سنگین غداری کیس میں پٹیشنرسپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی پر عائد

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالررزاق شر جاں بحق ہوگئے، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے۔

جس کے عبد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی چئیرمین کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔

pti

imran khan

quetta

Lahore High Court

quetta police

Balochistan law and order situation

Abdul Razzaq Shar

High treason case