Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوبائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ کو’ڈکٹیٹر’ قرار دیدیا

جوبائیڈن کے بیان پر چین کا ردعمل سامنے آگیا
شائع 21 جون 2023 04:56pm
دائیں جانب، امریکی صدرجو بائیڈن اور بائیں جانب چینی صدر شی جن پنگ - تصویر/ فائل س
دائیں جانب، امریکی صدرجو بائیڈن اور بائیں جانب چینی صدر شی جن پنگ - تصویر/ فائل س

امریکی صدرجو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو’ڈکٹیٹر’ قرار دے دیا ہے۔

کیلفورنیا میں منگل کے روز فنڈ اکٹھا کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ شی جن پنگ کو اس وقت کافی سبکی ہوئی جب فروری میں امریکا کے اوپر پرواز کرنے والے چینی غبارے کو مار گرایا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے بائیڈن کے حکم پر الاسکا پر اڑنے والی نامعلوم چیز مار گرائی

بائیڈن نے مزید کہا کہ اس طرح کی چیزیں ڈکٹیٹروں کے لیے بڑی شرمندگی کی بات ہے۔ جب وہ نہیں جانتے کہ کیا ہوا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن اسے بالآخر تباہ کر دیا گیا۔ چین نے جوبائیڈن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریمارکس مضحکہ خیز اور اشتعال انگیز تھے-

مزید پڑھیں: امریکا نے 8 روزمیں چوتھی نامعلوم شے مار گرائی

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس نے بتایا تھا کہ امریکی صدر کے حکم پرفوجی لڑاکا طیارے نے الاسکا کے شمالی ساحل میں پروازکرنے والی نامعلوم چیز کومارگرایا۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھاکہ ہے کہ نامعلوم چیز تقریباً 40,000 فٹ کی بلندی پر پروازکررہی تھی۔

china

Joe Biden

USA