Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب سے کراچی کی پرواز کئی گھنٹے تاخیرکا شکار، متعدد پاکستانی ریاض ائرپورٹ پرخوار

پرواز کو صبح 7 بجے ریاض سے کراچی کیلئے روانہ ہونا تھا
شائع 21 جون 2023 04:26pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

سعودی ائرلائن کی ریاض سے کراچی کی پروازکئی گھنٹے تاخیرکا شکار ہوگئی، پرواز ایس وی 708 ریاض سے کراچی کیلئے اڑان نہ بھر سکی۔

سعودی عرب سےکراچی آنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد ریاض ائرپورٹ پر پریشان ہوگئی ہے۔ پرواز کو صبح 7 بجے ریاض سے کراچی کیلئے روانہ ہونا تھا۔

پرواز کا وقت سعودی مقامی وقت شام 5 بجے کردیا گیا مجموعی طور پر300 سے زائد پاکستانی مسافر ہیں۔

Saudia Arabia

پاکستان