Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گردگرفتار

دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے۔
شائع 21 جون 2023 11:23am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاریاں شیخوپورہ، سرگودھا، ساہیوال اور راولپنڈی سے ہوئیں، دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، فیوز، فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

دہشتگردوں کی شناحت زاہد، نعمت، ذیبر اور غفور کے نام سی ہوئی، دہشتگردوں کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

TTP

CTD Punjab