Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مغربی کنارے پر فائرنگ، 4 اسرائیلی ہلاک 4 زخمی

دونوں بندوق برداروں نے پٹرول سٹیشن اور ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی۔
شائع 21 جون 2023 09:01am
دونوں بندوق بردار ایک کار میں آئے اور پٹرول سٹیشن اور قریبی ہمس ریسٹورنٹ پر لوگوں پر فائرنگ کی (تصویر: روئٹرز)
دونوں بندوق بردار ایک کار میں آئے اور پٹرول سٹیشن اور قریبی ہمس ریسٹورنٹ پر لوگوں پر فائرنگ کی (تصویر: روئٹرز)

اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے چار اسرائیلی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، اسرائیلی پولیس نے حملہ آور کو بھی مار دیا۔

فائرنگ کا واقعہ اسرائیلی گیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں دو فلسطینی شہریوں کو بھی شہید کردیا۔ ایک فلسطینی کو ٹیکسی میں اور دوسرے کو غیرقانونی بستی کے قریب گولیاں ماری گئیں۔

رپورٹ کے مطابق دو بندوق بردار ایک کار میں آئے اور پٹرول سٹیشن اور قریبی ہمس ریسٹورنٹ پر لوگوں پر فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے شہید فلسطینیوں نے فائرنگ کرکے چار اسرائیلی شہریوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کیا تھا۔

اسرائیلی فوجیوں نے پیر کے روز جنین کے پناہ گزین کیمپ حملے میں چھ فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔

حماس نے اسرائیلیوں کی ہلاکت کو فلسطینیوں کی شہادت کا ردعمل قرار دے دیا۔

Israel

West Bank Firing

Israelis Killed