Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف کی اسرائیلی کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت

اسرائیل کےغیرقانونی اقدام امن کے لیے خطرہ ہیں، وزیراعظم
شائع 20 جون 2023 10:21pm

وزیراعظم شہبازشریف نے اسرائیل کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کےغیرقانونی اقدام امن کےلیے خطرہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل مقبوضہ مغربی پٹی میں 4500 گھروں کی تعمیر کررہا ہے، یہ عالمی تسلیم شدہ دو ریاستی حل کو مزید دور کردے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدام امن کے لیے خطرہ ہیں، اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا کوئی احترام نہیں، پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Israel

PM Shehbaz Sharif