Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلے بتادیا تھا پرویز خٹک کسی نئی جماعت سے الیکشن لڑیں گے، گورنر کے پی

قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر الیکشن ہوں گے، حاجی غلام علی
شائع 20 جون 2023 08:23pm

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، اور کئی ماہ پہلے بتادیا تھا کہ پرویز خٹک الیکشن کسی نئی جماعت سے لڑیں گے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی طرف جارہی ہیں، قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر عام انتخابات ہوں گے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ کئی ماہ پہلے بتادیا تھا کہ پرویز خٹک آنے والا الیکشن پی ٹی آئی کے بجائے کسی اور جماعت سے لڑیں گے۔

حاجی غلام علی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو گورنر خیبرپختونخوا کے بارے میں کوئی تحفظات نہیں، سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں، آج دو کروڑ عوام کہہ رہی ہے کہ پہلی بار عوامی گورنر ملا، سیاسی اختلافات سے ہٹ کر عوامی مسائل اولین ترجیح ہیں۔

Pervez Khattak

Haji Ghulam Ali

governor kpk