Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سویڈن میں اسپورٹس طیارہ نہر میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

پانی سے لاشیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری
شائع 20 جون 2023 06:17pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سویڈن میں چھوٹا اسپورٹس طیارہ کریش ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن میں ایک چھوٹا اسپورٹس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

سویڈن حکام کا کہنا ہے کہ سویڈن کے علاقہ نور شاپنگ میں چھوٹا اسپورٹس طیارہ اونچائی کھونے کے بعد نہر میں گر کر کریش ہوگیا، جس کے بعد طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق پانی سے ہلاک افراد کی لاشیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم ابھی تک ہلاک شدگان کی لاشیں نہیں ملی جا سکیں۔

Sweden

plane crashes in Sweden

plane crashes

small sports plane