Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج نے تمام ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے
شائع 20 جون 2023 06:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں پیش نہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی، حماد اظہر، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، میاں اسلم اقبال اور حسان اللّہ نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

پولیس تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزمان مسلم لیگ آفس ماڈل ٹاؤن کو جلانے اور قلعہ چوک میں کنٹینر جلانے کے 2 مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف 2 مقدمات 366/23 تھانہ ماڈل ٹاؤن اور 1078/23 تھانہ نصیر آباد میں درج ہیں، ملزمان چھپے ہوئے اور پیش نہیں ہو رہے، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں تاکہ ان کو گرفتار کیا جا سکے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر چیئرمین پی ٹی آئی ، حماد اظہر، جمشید اقبال ، مسرت جمشید، اسلم اقبال اور حسان اللّہ نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ATC

lahore

pti chairman

pti leaders

arrest warrent