چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کو مراعات دینے سے متعلق خورشید شاہ کا مؤقف سامنے آگیا
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو مراعات دینے سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا مؤقف سامنے آگیا۔
خورشید شاہ نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو مراعات دینے کے بل کی حمایت کردی۔
اپوزیشن لینڈر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو مراعات ملنی چاہیئے، اس میں کیا مسئلہ ہے، دوسرے لوگوں کو مراعات ملتیں ہیں تو آپ کو اعتراض نہیں ہوتا کیوں کہ آپ کی وہاں پہنچ نہیں ہوتی۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پارلمینٹ سب سے بڑا فورم ہے، چیئرمین اور اسپیکر کو مراعات ملنے پر آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے، میں نے 35 سال میں آج تک ٹی اے ڈی اے، سینچورس الاؤنس اور مفت ادویات نہیں لیں ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.