Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نادرا میں 14 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

کیس میں سابق چیئرمین نادرا کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، ایف آئی اے
شائع 20 جون 2023 02:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نادرا میں اسمارٹ کارڈز کے حصول، آئرس اور مردم شماری ٹیبلیٹس کی خریداری میں چودہ ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چئیرمین نور عالم خان نے اجلاس میں بتایا کہ مجھے ایک خط کے ذریعے نادرا میں کرپشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

چئیرمین پی اے سی نے خط ارکان کمیٹی اور میڈیا کو فراہم کر دیا۔

خط میں سابق چیئرمین نادرا طارق ملک سمیت نادرا اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) کے متعدد افسران کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی۔

خط میں کہا گیا کہ طارق ملک نے ںادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کو من پسند افراد بھرتی کرنے کیلئے استعمال کیا۔ بھرتی کیے گئے من پسند افراد نے کرپشن میں طارق ملک کی مدد کی۔

ایف آئی اے نے پی اے سی اجلاس میں بتایا کہ آئرس، مردم شماری ٹیبلیٹس خریداری کیس میں سابق چیئرمین نادرا کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، اس پر جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

چئیرمین پی اے سی نے کہا کہ صرف چیئرمین نادرا نے استعفیٰ دیا ہے دیگرافسران اپنے عہدوں پرکام کر رہے ہیں۔

جس پر شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ انکوائری چل رہی ہے مکمل ہونے تک ان افسران کو عہدوں پر نہیں رہنا چاہیے۔

نور عالم خان نے کہا کہ چودہ ارب روپے کا کیس ہے، نادرا کے تمام سینئیر افسران ملوث ہیں۔

corruption

public accounts committee

NADRA