Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

میئر کراچی کی تقرری کیخلاف درخواستیں، مرتضیٰ وہاب اور دیگر فریقین کو نوٹس

سندھ ہائیکورٹ نے 22 جون کو فریقین سے جواب طلب کرلیا
شائع 20 جون 2023 02:31pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کی تقرری کے خلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے محمد عامر کی درخواست بھی میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی درخواست کے ساتھ منسلک کردی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت 22 جون کے لئے ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن، مرتضیٰ وہاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

Jamat e Islami

mayor karachi

Pakistan People's Party (PPP)