Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے 2 ناموں کی منظوری دے دی

نجم سیٹھی چیئرمین کرکٹ بورڈ کی دوڑ سے باہرہوگئے ہیں
شائع 20 جون 2023 01:51pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے نٸے ممبران کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے لیے ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے نام بھجوائے گئے ہیں۔ ذکاء اشرف کا نام وفاقی وزیراحسان مزاری کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے سمری منظوری کے بعد وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو بھجوا دی ہے۔

ان دو ناموں کی شمولیت سے بورڈ آف گورنرز کی تعداد 10 ہو جائے گی، ذرائع کے مطابق 4 ڈپارٹمنٹ اور 4 ایسوسی ایشن کے ممبران بورڈ آف گورنرزمیں شامل ہوں گے جبکہ وزیرِ اعظم کی طرف سے 2 نامزدگیوں کے بعد امکان ہے کہ چیئرمین پی سی بی کا الیکشن رواں ہفتے ہوگا۔

واضح رہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی چیئرمین کرکٹ بورڈ کی دوڑ سے باہرہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ جم میں وزیراعظم اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بنناچاہتا۔

Asif Ali Zardari

PCB

PM Shehbaz Sharif

Najam Sethi

zaka ashraf