Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آصف زرداری اور شہباز شریف میں تنازع کی وجہ نہیں بننا چاہتا، نجم سیٹھی

تمام اسٹیک ہولڈرز کو گڈ لک، لیکن موجودہ حالات میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں، نجم سیٹھی
شائع 20 جون 2023 08:07am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف میں تنازع کی وجہ نہیں بننا چاہتا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں پی سی بی چیئرمین کے عہدے کے امیدوار نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایسا عدم استحکام اور غیر یقینی پی سی بی کے لیے اچھی نہیں ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو گڈ لک، لیکن موجودہ حالات میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔

خیال رہے کہ نئے چیئرمین بی سی بی کی نامزدگی پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے ذکا اشرف کو چٸیرمین پی سی بی کے لئے نامزد کر رکھا ہے جب کہ مسلم لیگ ن نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا مستقل چیٸرمین بنانے کی خواہاں تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا اور نجم سیٹھی آصف زرداری کو اس معاملے پر اب تک قاٸل نہ کر سکے جس کے باعث وفاقی حکومت کو موجودہ حالات کے باعث نجم سیٹھی کے معاملے پر بیک فٹ جانا پڑا ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے چیٸرمین پی سی بی کے معاملے پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا تھا۔

دوسری جانب چیٸرمین پی سی بی نہ بننے پر نجم سیٹھی کو نگراں سیٹ اپ میں عہدہ دیٸے جانے کا بھی امکان ہے۔

PCB

Najam Sethi

chairman pcb