Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کی 2 بڑی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں میں مذاکرات ختم

24 گھنٹے میں پیپلز پارٹی کے مطالبات پر عملدرآمد کا امکان
شائع 19 جون 2023 11:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

حکومت کی 2 بڑی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں میں مذاکرات ختم ہوگئے، پیپلزپارٹی نے بجٹ سمیت دیگر امور پر تحفظات وزیراعظم کے نمائندہ وفد کو آگاہ کردیا، 24 گھنٹے میں پیپلز پارٹی کے مطالبات پر عملدرآمد کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئے، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان، خورشید شاہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے بجٹ کے حوالے سے تحفظات پر بحث ہوئی۔

پیپلزپارٹی نے متاثرین سیلاب سندھ کے لیے خطیر فنڈز سمیت کئی مطالبات پیش کیے اور اپنے تحفظات وزیراعظم کے نمائندہ وفد تک پہنچا دیے۔

اسحاق ڈار پیپلز پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کریں گے۔

دونوں جماعتوں کے وفود اپنی قیادت کو مزاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

ن لیگی وفد نے پیپلز پارٹی وزراء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں مزاکرات 3 گھنٹے جاری رہے۔

PMLN

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Pakistan People's Party (PPP)

Allied parties meeting

Politics June 19 2023