Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک ایکس چینج شدید مندی کا شکار

شیئرز کی فروخت کے باعث 41 ہزار کی حد برقرار نہ رہ سکی
اپ ڈیٹ 19 جون 2023 07:08pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث 41 ہزار کی حد برقرار نہ رہ سکی۔

کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس 680 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار621 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 6 پیسے اضافے سے لین دین 287 روپے 25 پیسے پر بند ہوا ہے۔

پاکستان

pakistan economy

pakistan stock exchange