Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی خسرہ کے کیس بڑھنے لگے، 22 بچے جاں بحق

صوبے میں باقاعدہ ویکسینیشن نہ ہونے سے خسرہ وبائی شکل اختیار کرگیا، ذرائع محکمہ صحت
شائع 19 جون 2023 03:44pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختونخوا میں خسرہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، صوبے میں رواں سال خسرہ کی وجہ سے بائیس بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال 26 سو 16 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں خسرہ سے سب سے زیادہ 462 کیسز رپورٹ ہوئے اور 13 بچے جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق چارسدہ میں 317، پشاور میں 226، باجوڑ میں 166 اور مردان میں خسرہ کے 161 کیسز سامنے آئے جبکہ صوابی 136، نوشہرہ، لکی مروت، اور کرک میں 171 بچے متاثر ہوئے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں باقاعدہ ویکسینیشن نہ ہونے سے خسرہ وبائی شکل اختیار کرگیا ہے۔

خیبرپختونخوا سے قبل گزشتہ روز پنجاب کے محکمہ صحت نے بھی خسرہ کے کیسز کی تفصیلات بتائی تھیں، صوبائی محکمہ صحت نے کہا تھا کہ اپریل سے مئی کے دوران 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں 580 سے زائد بچے خسرہ میں مبتلا ہوئے جبکہ راولپنڈی سے 521، حافظ آباد 114، جھنگ 99، شیخوپورہ 72 کیسز رپورٹ ہوئے۔

صحت

child Health

Measles