Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ اعتراضات اور بڑھتی دوریاں، ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات حل ہونے کی امید

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔
شائع 19 جون 2023 02:57pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ پر اعتراضات اٹھائے جانے کے بعد اتحادی حکومت میں اختلافات سامنے آںے لگے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بظاہر دوریاں بڑھتی نظر آرہی ہیں۔

ان حالات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں بلاول بھٹو سمیت دونوں پارٹیوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے وعدے پورے نہ کرنے کا شکوہ کیا تھا، جبکہ احسن اقبال نے بلاول کے بیان پر تنقید کی تھی۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وضاحت کی اور کہا کہ ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے، ہم نے مل کر کام کیا ہے، پیپیلز پارٹی کے وزرا کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو اس حوالے سے ہونے والی تفصیلی میٹنگ میں وزیراعلیٰ سندھ بھی شریک تھے، میٹنگ میں کافی حد تک روڈ میپ بنایا گیا، امید ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ حل ہوجائے گا۔

PMLN

PPP

budget 2023 24