Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی سی ایل نے واٹر بورڈ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

درخواست میں کے الیکٹرک، کمشنر کراچی، واٹر بورڈ سمیت 19 اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
شائع 19 جون 2023 01:12pm
نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی اسپتال کو پانی کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھانے کے لیے کھودی گئی خندق پر ٹوٹی ہوئی یوٹیلیٹی کیبلز پڑی ہیں۔ (تصویر:فہیم صدیقی / وائٹ اسٹار)
نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی اسپتال کو پانی کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھانے کے لیے کھودی گئی خندق پر ٹوٹی ہوئی یوٹیلیٹی کیبلز پڑی ہیں۔ (تصویر:فہیم صدیقی / وائٹ اسٹار)

سندھ ہائیکورٹ میں کھدائی کے دوران پی ٹی سی ایل کی لائنز متاثر ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ، جس میں پی ٹی سی ایل نے کراچی واٹر بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

عدالت نے درخواست کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔

پی ٹٰ سی ایل نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ واٹر بورڈ نے نوٹس کے بغیر 5 مقامات پر کھدائی کی، عدالتی حکم کے مطابق جہاں کھدائی ہوگی ہمیں نوٹس کیا جائے گا، کراچی واٹربورڈ نے بغیرنوٹس کی کھدائی کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پورے شہر میں سیورج و دیگر کھدائیاں ہو رہی ہیں، کھدائیوں سے پی ٹی سی ایل کی لائنز متاثر ہوتی ہیں، کچھ جگہوں پرپی ٹی سی ایل کی لائنیں ہی کاٹ دی جاتی ہیں، لائنیں کٹنے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لائنز خراب ہونے یا کٹ جانے سے بھاری مالی نقصان بھی ہوتا ہے۔

درخواست میں کے الیکٹرک، کمشنر کراچی، واٹر بورڈ سمیت 19 اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

Sindh High Court

ptcl

K-Electric

KW&SB