Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی اور انشاء کی رُخصتی میں کرکٹ رکاوٹ بن گئی

شاہین اور انشا آفریدی کی رخصتی 3 ستمبرکو طے تھی
شائع 19 جون 2023 01:16pm
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی رخصتی رواں سال طے تھی تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ یہ شادی تاخیر کا شکار ہے۔

شاہین اور انشاء کی رخصتی میں تاخیر کا انکشاف شاہد آفریدی نے سماء ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شاہین اور انشاء کی رُخصتی کی تقریب 3 ستمبرکوطے تھی تاہم اسی دوران ایشیا کپ کھیلے جانے کی وجہ سے اب ایسا ممکن نہیں ہو پائے گا۔

شاہد آفریدی کےمطابق شاہین شاہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں مصروف ہوں گے جو فاسٹ بولراورپاکستان دونوں کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال تھی اور مجھے خوشی ہے کہ یہ وقت پر منعقد ہو رہا ہے اور پاکستان میزبانی کررہا ہے۔ اس وجہ سے شاہین اور انشاء کی شادی فی الحال تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے چار میچز کی میزبانی پاکستان کرے گا, ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز 31 اگست سے 17 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

شاہین اور انشاءکا نکاح رواں سال فروری میں کراچی میں ہوا تھا۔

پاکستان

shaheen afridi

Ansha afridi

ASIA CUP 2023

SHAHEEN'S WEDDING