Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت بلتستان کی حسین وادیوں کی سیر کریں اورگھونسلے میں رہیں

ہوپرگارڈن میں بنائے گئےگھونسلے سیاحوں کو بھاگئے
اپ ڈیٹ 19 جون 2023 01:53pm

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں سیاحوں کے لئے گھونسلے بنائے گئے جو مختلف شہروں سے تفریح کے لئے آنے والے استعمال کرتے ہیں۔

غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مشہور ہوپر گارڈن ہے۔ یہ بہت خوبصورت علاقہ ہے جہاں دور دراز سے لوگ سیرو تفریح کے لئے آتے ہیں۔ تفریح گاہ میں درختوں پر انسانوں کے رہنے کے لیے گھونسلے بنائے گئے ہیں۔ جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کی حسین وادیوں کا نظارہ کرنے کے لئے مختلف شہروں سے آنے والے سیاح ان گھونسلوں میں رہائش پذیر ہوتے ہیں۔ بڑے تو بڑے بچے بھی ان گھونسلوں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔

ہوپر گارڈن ایک خوبصورت علاقہ ہے جہاں سیاح آکر بہت خوش ہوتے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے وہ ہوپر گارڈن میں آکر خوب انجوائے کرتے ہیں مقامی لوگ بھی خاصے مہمان نواز ہیں۔

گلگت بلتستان

Pakistan Tour

Ghizer