Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جائیں گی

امریکا، کینیڈا میں کلینڈر پرعمل کرنے والی کمیونٹی 28 جون کو عید منائے گی
شائع 19 جون 2023 12:34pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

برطانیہ میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 2 عیدیں منائی جائیں گی۔

سینٹرل لندن مسجد نے سعودی عرب کے ساتھ 28 جون کو عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ مرکزی جماعت اہلِ سُنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ عید الاضحی 29 جون کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب امریکا اور کینیڈا میں کیلنڈر پرعمل کرنے والی کمیونٹی 28 جون کو عید منائے گی اور دیگرکی جانب سے آج چاند دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ عید کب منائی جائے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند کل نظر آیا ہے، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 27 جون کو ادا کیا جائے گا، عیدالاضحیٰ 28 جون بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق پیر 19 جون 2023 کو یکم ذی الحجہ اور 27 جون منگل کو وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی بدھ 28 جون کو منائی جائے گی۔تاہم برونائی، ملائیشیا، انڈونیشیا میں ذی الحجہ کا چاند نظرنہیں آیا۔

london

United Kingdom

canada

Eid ul Adha 2023