Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج کا رکن اعظم 27 جون کو ادا کیا جائے گا، پاکستان میں آج کمیٹی چاند دیکھے گی

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا
شائع 19 جون 2023 09:43am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

**سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 27 جون کو ادا کیا جائے گا، عیدالاضحیٰ 28 جون بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ **

سعودی عرب کی تین بڑی رصد گاہوں تمیر، حوطہ سدیر اور المجمعہ میں اتوار 18 جون کو کو چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق پیر 19 جون 2023 کو یکم ذی الحجہ اور 27 جون منگل کو وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی بدھ 28 جون کو منائی جائے گی۔

تاہم برونائی، ملائیشیا، انڈونیشیا میں ذی الحجہ کا چاند نظرنہیں آیا۔

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر کریں گے۔

Saudia Arabia

Moon sighting

Hajj 2023