Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی بیکری کے کیک میں ”مردہ چھپکلی“ برآمد ہونے کے الزامات کی تردید

لیئرز بیکر کا اپنے خلاف مہم جاری ہونے کا دعوی
اپ ڈیٹ 18 جون 2023 11:09pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور کی ایک بیکری چین نے دعویٰ کیا کہ ان کی فیصل آباد کی برانچ میں خریدے جانے والے کیک کے اندر سے ”مُردہ چھپکلی“ کے ملنے کی اطلاعات غلط ہیں، یہ بے بنیاد الزامات عائد کیا گیا ہے۔

بیکری نے کہا کہ ان کی فیصل آباد کی ایک برانچ سے اس کے کیک میں مردہ چھپکلی ملنے کے بعد اسے بدنام کرنے کی مہم چلائی گئی جبکہ فوڈ اتھارٹی نے ان کی اسلام آباد برانچ کو سیل کر دیا۔

لیرز (Layers) نامی بیکری نے جاری بیان میں کہا کہ ہم ذاتی طور گردش کرنے والے الزامات سے متعلق غلط فہمی کو دُور کرنا چاہتے ہیں، بد قسمتی سے ہمارے برانڈ پر جو جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بیکری نے بیان میں کہا کہ بے بنیاد الزامات نے ہماری سالوں سے کمائی جانے والے نام کو داغ دار کیا ہے، جبکہ ہمیں اپنے معیار اور حفظان صحت پر بے حد فخر ہے اور ہم نے اپنی فیکٹری میں اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

بیان میں کہا کہ یہ تکنیکی طور پر ناممکن ہے کہ ہماری بنائی جانے والی مصنوعات میں غیر ضروری اشیاء کا پائی جاتی ہیں جیسا کہ کہا گیا ہے کہ مبینہ چھپکلی پاگئی تھی۔

بیکری نے کہا کہ جس نے بھی بے بنیاد الزمات عائد کیے ہیں ہم سائبر کرائم قوانین کے مطابق اپنے برانڈ کی بدنامی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

آخر میں لیرز (Layers) بیکری نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم بہترین مصنوعات کی فراہمی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں، شکوک و شبہات ہوں تو ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب لیئرز کے کیک میں چھپکلی کی موجودگی کی خبروں پر سوشل میڈیا صارفین ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔

lahore

Cake