Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دریائے سندھ میں دو بھائیوں سمیت تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے

ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی
شائع 18 جون 2023 09:53pm

دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر دو بھائیوں سمیت تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر 3 نوجوان ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں 2 سگے بھائی اور ایک چچا زاد بھائی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی، اور نوجوانوں کی تلاش شروع کردی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے تینوں مدرسے کے طالب علم ہیں، جو گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے دریا میں نہانے گئے تھے، ڈوبنے والوں میں زیت اللہ، محمد موسیٰ اور شہاب دین شامل ہیں۔

Indus River

drowned while bathing