Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

علی امین گنڈا پور کا نامعلوم مقام سے مولانا فضل الرحمان کے نام آڈیو پیغام

ہمارے دور کے منصوبوں پر مولانا فضل الرحمان تختیاں لگا رہے ہیں، علی امین
اپ ڈیٹ 18 جون 2023 08:31pm

تحریک انصاف کے روپوش رہنما علی امین گنڈا پور نے نامعلوم مقام سے مولانا فضل الرحمان کے نام آڈیو پیغام جاری کردیا۔

تحریک انصاف کے رپورش صوبائی صدر علی امین گنڈا پور نے نامعلوم مقام سے اپنے آیڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کا ٹھکیدار بنا ہوئے ہیں، اور وہ جن پروجیکٹس کے افتتاح کررہے ہیں وہ سارے میرے منظور شدہ ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان بائی پاس، درابن روڈ ، مریالی موڑ سے قریشی موڑ تک یہ منصوبے این ایچ اے کے ہیں، جو کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں منظور ہوئے، ار مولانا فضل الرحمان نے بلیک ملنگ کے ذریعے اور دھمکیاں دیکر منصوبوں پر کام روکا دیا تھا۔

علی امین گنڈا پور نے الزام لگایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی کمیشن کے لئے 90 کروڑ کے منصوبے ساڑھے تین ارب روپے میں دئیے ہیں۔

Molana Fazal ur Rehman

Ali Amin Gandapur