پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں زخمی ہوئے
لاہور کے تھانہ چوہنگ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈولفن فورس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او چوہنگ اور انچارج چوکی شیر شاہ نے ملزمان کو راؤنڈ اپ کیا، ملزمان نے پولیس پارٹی پر دوبارہ فائرنگ کرکے فرار ہونے کو کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او چوہنگ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ابوذر اور ابوبکر کے نام سے ہوئی۔ چوہنگ پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
lahore police
Lahore Crime
Lahore Law and order situation
مقبول ترین
Comments are closed on this story.