Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی وزیر خارجہ چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

انٹونی بلنکن کے دورے کا مقصد امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کو بحال کرنا ہے
شائع 18 جون 2023 09:10am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

انٹونی بلنکن کے دورے کا مقصد امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کو بحال کرنا ہے، دو ہزار اٹھارہ کے بعد امریکی وزیرخارجہ کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ اور چین کے اعلیٰ سفارت کاروں سے ملاقات کریں گے، انٹونی بلنکن کی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو فروری میں چین کا دورہ کرنا تھا لیکن انھوں نے مشتبہ چینی غبارے کی امریکی فضائی حدود میں موجودگی کے بعد اپنا فروری کا دورہ ملتوی کردیا تھا۔

انٹونی بلنکن دورے کے دوران دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تنازعات کم کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔

china

USA

USA China Relations