Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل

پاکستان ریلوے نے فیصلہ ٹرین خسارے میں چلنے کی وجہ سے کیا
شائع 17 جون 2023 11:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب یوٹیوب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب یوٹیوب

لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل کردیا گیا۔

شالیمار ایکسپریس کراچی اور لاہور کے درمیان روٹ پر چلتی ہے لیکن اب پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا روٹ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 8 ماہ بعد بحال

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس یکم جولائی سے براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق خسارے میں چلنے کی وجہ سے پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کے روٹ میں تبدیلی کی ہے۔

مزید پڑھیں: شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب کے بعد بند کی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینوں کی بندش کے بعد یکم مئی 2023 کو بحال کیا گیا تھا۔

جس کے بعد پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کو پرانے روٹ پر بحال کیا تھا اور ٹرین کو کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد کی بجائے براستہ ساہیوال چلایا تھا۔

مزید پڑھیں: روہڑی کے قریب شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں

اس حوالے سے پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کو یکم مئی سے 15 مئی تک 20 فیصد اور 16 مئی سے 31 مئی ٹرین کے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت بھی دی گئی۔

تاہم اس روٹ پر شالیمار ایکسپریس کے زیادہ مسافر نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو کافی نقصان ہورہا تھا جس کے بعد اب ریلوے نے دوبارہ ٹرین کو براستہ فیصل آباد چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Pakistan Railways

karachi

lahore

shalimar express

restoration

flood and rain

Change route