Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم پاکستان کا الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

ایم کیوایم ووٹر اندراج کی تاریخ کو آگے بڑھانے اور درستگی کیلئے خط لکھے گی
شائع 17 جون 2023 10:53pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیوایم ووٹر اندراج کی تاریخ کو آگے بڑھانے اور درستگی کے لیے خط لکھے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال کی زیر صدارت بہادر آباد مرکز پر منعقد ہوا، جس میں اراکین سی او سی اور مرکزی الیکشن سیل کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں ووٹر لسٹوں میں اندراج و اخراج اور درستگی کی آخری تاریخ 13 جولائی 2023 دیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے ووٹر اندراج کی تاریخ کو آگے بڑھانے اور درستگی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول کے جاری ہونے تک ووٹر لسٹوں میں اندراج و اخراج اور درستگی کی جاتی ہے جبکہ اس بار قبل از وقت انتخابی شیڈول سے پہلے ووٹر لسٹوں کے اندراج کی تاریخ کا اعلان پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کیا جارہا ہے، اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور متعدد فیصلے کیے گئے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کل تنظیمی ذمہ داران کا اہم اجلاس طلب کرلیا

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے کل تنظیمی ذمہ داران کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

بہادرآباد مرکز پر کل شام 5 بجے تنظیمی ذمہ داران کا اجلاس ہوگا، جس میں پارٹی کے مختلف شعبہ جات کے زمہ داران شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ پر مشاورت کی جائے گی۔

ECP

karachi

mustafa kamal

MQM Pakistan

Election Commission of Pakistan (ECP)