Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعید غنی کا آئندہ الیکشن میں کراچی سے صوبائی اسمبلی کی 20 سیٹیں جتنے کا دعوٰی

سندھ میں اتنا پیسہ خرچ نہیں ہورہا جتنا کراچی میں خرچ ہورہا ہے
شائع 17 جون 2023 06:07pm
صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت سعید تصویر/ فائل
صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت سعید تصویر/ فائل

وزیرمحنت وافرادی قوت سعید غنی نے آئندہ الیکشن میں کراچی سے صوبائی اسمبلی کی 20 سیٹیں جتنے کا دعوٰی کردیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کراچی میں ووٹ بڑھا ہے، صوبے کے عوام کی چوائس پیپلز پارٹی ہے، کراچی میں ایم کیوایم بھی سُکڑتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک لاکھ مزدور کارڈ دے دئیے ہیں، سندھ میں اتنا پیسہ خرچ نہیں ہورہا جتنا کراچی میں خرچ ہورہا ہے، 82 ارب کراچی کے لوگوں کے علاج پرخرچ کیے پھربھی کہا جاتا ہے کراچی کے لوگوں پرتوجہ نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان پرتنقید کرتے سعید غنی بولے کہا جاتا ہے میئر کراچی کیلئے 173 والا جیت گیا اور193 والے ہارگیا۔ بندے پورے کرنا آپ کی ذمہ داری تھی، جماعت اسلامی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل جیت لیا پھر بھی پیٹ نہیں بھرا، مطالبہ کیا الخدمت کا آڈٹ کرائیں۔

PPP

Saeed Ghani

Sindh Assembly