Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور، تندور مالکان نے روٹی، نان کی قیمت میں 5 روپے کمی کردی

بیشترعلاقوں میں ابھی بھی روٹی، نان پرانی قیمت پر فروخت ہورہی ہے
شائع 17 جون 2023 05:27pm
تصویر— فائل
تصویر— فائل

لاہور کے مختلف علاقوں میں تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمت میں پانچ روپے کمی کردی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں تندور مالکان نے سادہ روٹی کی قیمت 20 روپے سے 15 روپے اور نان کی قیمت 30 روپے سے کم کرکے 25 روپے کردی ہے۔

کئی علاقوں میں روغنی نان کے نرخ بھی 70 روپے سے کم کرکے 40 روپے کر دیئے گئے ہیں تاہم شہر کے بیشترعلاقوں میں ابھی بھی روٹی 20 اور نان 30 روپے میں ہی فروخت کیا جا رہا ہے۔

تندور مالکان کے مطابق مارکیٹ میں نئی گندم آگئی ہے جس کا آٹا پرانی گندم سے سستا ہے اس لئے نان اور روٹی سستی کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سادہ روٹی کی قیمت 15 روپے اور نان کی 25 روپے مقرر کی گئی تھی۔

تندورمالکان نے خود ساختہ طور پر ریٹ بڑھا دیئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ اپنے مقرر کردہ ریٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی تھی۔

lahore

punjab

Naan Roti