Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاڑکانہ: پولیس اہلکاروں نے کینال میں کود کر3 بچوں کی جان بچالی

بچے پاؤں پھسل جانے کے باعث کینال میں گرگئے تھے
شائع 17 جون 2023 04:19pm
تصویر/ سوشل میڈٰیا
تصویر/ سوشل میڈٰیا

لاڑکانہ میں پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین معصوم بہن بھائیوں کی جان بچالی، امداد کے لئے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہوری محلہ کے پیادل پُل کے قریب پاؤں پھسل جانے کے باعث 3 بچے رائیس کینال میں گرگئے تھے۔ گشت پر معمور سچل تھانہ کے اہلکاروں نے رائیس کینال میں کود کر پانی سے تینوں بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا۔

پولیس اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے بچوں کو چانڈکا میڈیکل اسپتال شعبہ حادثات منتقل کردیا۔ ڈوبنے والے بچوں میں کوثر اس کے دو بھائی صنعان اور ارسلان شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں بچے نظر محلہ کے رہائشی اپنے والد کے پاس لاہوری محلہ جارہے تھے۔ معمول کے مطابق رائیس کینال روڈ پر گشت کے دوران اچانک تین بچوں کو ڈوبتے دیکھا تھا۔ دو بچوں کی عمر چار، پانچ سال ہے جبکہ بچی کی عمر سات سال ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دو بچے خطرے سے باہر جبکہ سات سالہ بچی کی حالت تشویشناک تھی جو بھی اب بہتر حالت میں ہے۔ اہل خانہ نے بچوں کی جان بچانے پر پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

Larkana

sindh