Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں اب ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کام کریں گے

لوگوں کی بڑی تعداد ہومیو پیتھک ڈاکٹروں سے علاج کراتی ہے، گورنر پنجاب
شائع 17 جون 2023 03:21pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں اب ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کام کریں گے جس کے لئے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

اس ضمن میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو مراسلہ میں ہدایات جاری کردی ہیں۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد ہومیو پیتھک ڈاکٹروں سے علاج کراتی ہے، لہٰذا خالی آسامیوں پر کمی پوری کرنے کے لئے ڈاکٹرز کو لگایا جائے۔

مراسلے میں گورنر پنجاب نے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو ضلعی، تحصیل اور بنیادی صحت کے مراکز میں ڈاکٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

lahore

governor punjab

Lahore Government Hospitals