Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری افسران کیلئے گاڑی 2 سے 3 اقساط میں خریدنے کا سنہری موقع

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیوں کی مونٹائزیشن کا فیصلہ، 10 ارب روپے کی آمدن متوقع، ذرائع
شائع 17 جون 2023 02:24pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی مونٹائزیشن کا فیصلہ کرلیا، چالیس ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کو سرکاری گاڑیوں کی مونٹائزیشن سے 10 ارب روپے کی آمدن ہوگی، صوبائی حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو، پولیس موبائل اور میونسپلٹی کی گاڑیوں کو سرکاری حیثیت دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے جبکہ سرکاری افسر گاڑی 2 سے 3 اقساط میں خرید سکتے ہیں، ایک افسر ایک ہی گاڑی خریدنے کا مجاز ہوگا۔

سرکاری گاڑیوں کی مونٹائزیشن کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ سرکاری افسران کو ڈرائیور کی سہولت نہیں دی جائے گی جبکہ افسران کو باقاعدہ سبز نمبر پلیٹ دی جائے گی۔

KP caretaker cabinet

Vehicle Inspection and Certification

Vehicle monetization policy