Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روسی خام تیل پاکستان کو کتنا مہنگا پڑا، ریفائنریز کو کیا فائدہ

تیل کی ادائیگی کسی بھی کرنسی میں ہو فرق نہیں پڑتا، مصدق ملک
شائع 17 جون 2023 02:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان نے رعایتی ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل کے لئے ادائیگی چینی کرنسی میں کی ہے۔

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں روسی تیل کافائدہ نہیں تو ماضی میں اس کی بات کیوں کرتے تھے، روس میں تقریباً 8 قسم کے خام تیل دستیاب ہیں، ہم روس سے یورول خام تیل لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ریفائنریز لائٹ عربین خام تیل ریفائن کرنےکے لیے ڈیزائن ہیں، عربین لائٹ خام تیل کے ساتھ 30 سے 35 فیصد تک یورول کو ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے، روسی خام تیل کی ریفائنری سے فرنس آئل کی پروڈکشن میں اضافہ ہوگا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے جو کمرشل ڈیل کی ہے اس میں ملک کو فائدہ ہے، پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں، روسی تیل لانے سے ٹرانسپورٹیشن کاسٹ بڑھ جائے گی، بین الاقوامی کمپنیز روسی خام تیل کی انشورنس نہیں دیتیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ روسی خام تیل لانے پر ہماری انشورنس کاسٹ بھی بڑھی ہے، ہمارا فائدہ بہت اہم ہے، اس سے کتنا فائدہ ہوگا یہ نہیں بتا سکتا، تیل کی ادائیگی کسی بھی کرنسی میں ہو فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ شروعات میں سرکاری ریفائنریزکو روسی تیل فراہم کر رہے ہیں، بعد میں نجی ریفائنریز بھی لینا چاہیں تو وہ لے سکیں گی، ریفائنری کی نئی پالیسی منظور کرلی اور اس کا 10 ارب ڈالر کا معاہدہ کرکے جائیں گے، خام تیل کو ریفائنری میں پراسیس کیا جائے گا جس کا فائدہ مقامی مارکیٹ کو ہوگا جب کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں آذربائیجان سے بھی سستی گیس ملے گی۔

ایک اور بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ یہ ایک لاکھ ٹن کا سودا ہے جس میں سے 45 ہزار ٹن کراچی پہنچ چکا جب کہ باقی 55 ہزار ٹن راستے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دیگر ممالک کو ڈالر میں کی جانے والی ادائیگیوں میں توانائی کی درآمد کا بڑا حصہ شامل ہے۔

وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کے نقطہ نظر سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس کرنسی میں معاہدہ ہو رہا ہے کیونکہ ہم پہلی مرتبہ چین کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے تھے اس لیے بینک کوئی معاہدہ کرنے سے گھبرا رہے تھے۔

مصدق ملک نے کہا کہ جس بینک کے ذریعے ہم نے ادائیگی کی اس بینک کی ترجیح آر ایم بی تھی، ہمیں ڈالر سے بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Musadik Malik

Russian oil

Payment in Chinese Currency