Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا نا اس کے حق میں ہوں جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں، شاہ محمود قریشی

جھوٹے مقدمات سے انتظامیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
شائع 17 جون 2023 01:46pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ وہ کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھے اور نہ ہی اس کے حق میں ہیں تاہم جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں۔

ملتان سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھ پر ملتان میں پانچ کیسز درج کئے گئے۔ نو مئی کے واقعات کی وجہ سے مجھ پر 13 دفعات لگائی گئیں جس میں سے ایک دفعہ بھی ثابت نہیں کی جاسکی ۔

انھوں نے کہا کہ میں ملتان میں موجود ہی نہیں تھا اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد میں گرفتار ہوا اور اڈیالہ جیل گیا مقدمات ملتان میں درج ہوگئے۔ ان جھوٹے مقدمات سے انتظامیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جیل میں تھری ایم پی او کے تحت بند کیا گیا۔ نو مئی کے واقعات میں کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا اور نا اس کے حق میں ہوں۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS